امریکہ نے سعودی ائر لائن میں لیپ ٹاپ پرعائد پابندی اٹھالی
18 جولائی 2017 (08:10)
0

امریکہ نے سعودی ائر لائن میں لیپ ٹاپ پرعائد پابندی اٹھالی ہے جو پابندیوں کا شکار آخری ائرلائن تھی۔  امریکہ کی نقل و حمل کے بارے میں سکیورٹی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ سعودی ائر لائن اورجدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب سے مطلوبہ ابتدائی اضافی سکیورٹی اقدامات پرعملدرآمد کئے جانے کے بعد یہ پابندی ہٹائی گئی ہے۔