غزہ:فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں میں قید اپنے عزیز و اقارب کی رہائی کیلئے احتجاجی ریلی
18 جولائی 2017 (07:59)
0

غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی جیلوں میں قید اپنے عزیز و اقارب کی رہائی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے دفاتر کے باہر مارچ کے دوران زیر حراست اپنے رشتہ داروں کی تصاویر اوربینرز اٹھارکھے تھے۔

قیدیوں کے اُمور کے بارے میں فلسطینی وزارت کے مطابق اس وقت چھ ہزارپانچ سو سے زائد فلسطینی اسرائیل میں قید ہیں۔