File photo

بھارت مشرقی اور مغربی سرحدوں پر مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے:عبدالقادر بلوچ
18 جولائی 2017 (07:52)
0

ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں چین پاکستان اقتصادی راہداری اورملک میں امن کو نقصان پہنچانے کیلئے سازشیں کررہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل روکنے کیلئے مشرقی اورمغربی سرحدوں پرمسائل پیدا کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے امن بحال کرنے کے لئے مختلف اقدامات کا آغاز کیا تاکہ سیاسی اورمعاشی سرگرمیوں کوموثر انداز میں مربوط بنایا جاسکے۔
عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ ریاست مخالف عناصر اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں سے پاکستان میں معاشی خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے کہاکہ فوج، عوام اور حکومت کی حمایت سے ایسے عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنا دے گی۔