کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے دو کارکن ہلاک
18 جولائی 2017 (07:47)
0

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں مسلح حملہ آوروں نے پاک سرزمین پارٹی کے دو کارکنوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سندھ کے گورنر محمد زبیر نے پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں پرحملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

کراچی میں ایک بیان میں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی تحقیقات اورملزموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔