File photo

ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان
18 جولائی 2017 (07:38)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران سندھ، ژوب، قلات، سبی،کوئٹہ، نصیرآباد اورمکران ڈویژنوں،خیبرپختونخوا،فاٹا، اسلام آباد،لاہور، گوجرانوالہ راولپنڈی،سرگودھا،بہاولپور ،ملتان، ساہیوال ،ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد ڈویژنوں، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں گرد آلو د ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

منگل کی صبح ریکار ڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباداورپشاور چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور ستائیس
کراچی اٹھائیس
کوئٹہ بائیس
گلگت اکیس
مری اٹھارہ
اورمظفرآباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ