File photo

 مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ درست نہیں :مصدق
18 جولائی 2017 (06:44)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ درست نہیں ہے اوراسے تعصب کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے بہت پہلے ہی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ مسترد کردی تھی کیونکہ یہ مکمل طور پر جانبدار اور تعصب پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اپنے تحفظات ظاہر کردئیے تھے اور یہ عدالت میں قابل قبول نہیں ہے۔