File photo

تحریک انصاف اقتدار میں آنے کیلئے چور دروازے تلاش کررہی ہے:طارق
18 جولائی 2017 (06:42)
0

کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے لئے چور دروازے تلاش کررہی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہر انتخاب میں ناکامی کے بعد اب پی ٹی آئی عدالتوں سے کچھ فیصلے اپنے حق میں ملنے کی توقع کررہی ہے۔
وزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے لئے خود اور اپنے خاندان کو تحقیقات کے لئے پیش کیا اور اس سلسلہ میں سپریم کورٹ کو خط لکھا۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان پراعتراضات اٹھائے تاہم ان کے رویے کے باوجود حکومت نے اپنا تعاون جاری رکھا۔
انہوںنے کہاکہ حکومت کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی توقع تھی تاہم انہوں نے جانبدارانہ رپورٹ تیار کی اور تحقیقات کے دوران قانون کی خلاف ورزی کی۔