وزیراعظم کے وکیل نے پانامہ پیپرزکے مقدمے میں عدالت کے روبرو اپنے دلائل دئیے۔

File photo

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی نامکمل رپورٹ کی بنیاد پر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے: خواجہ حارث کی سپریم کورٹ سے استدعا
18 جولائی 2017 (14:40)
0

سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرزکے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کر رہا ہے۔اس سے پہلے وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کے روبرو اپنے دلائل دئیے۔

وزیراعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ پانامہ پیپرز کے بارے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی نامکمل رپورٹ کی بنیاد پر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے۔