وزیر مملکت نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ہی ترقی کا واحد راستہ ہے اور حکومت نے اس مقصد کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔

 حکومت2018ء تک صارفین کو تمام براڈ بینڈ سروسز فراہم کریگی:انوشہ
18 جولائی 2016 (17:25)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا کہ حکومت نجی شعبوں کے تعاون سے ملک کے دور دراز علاقوں میں ٹیلی مواصلات کی جدید سہولیات فراہم کررہی ہے۔
وہ پیر کے اسلام آباد میں رائونڈ ٹیبل Collaborative ریگولیشن فار سمارٹ ڈیجیٹل سوسائٹز کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کررہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ہی ترقی کا واحد راستہ ہے اور حکومت نے اس مقصد کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ 2018ء تک ملک میں صارفین کو مکمل انفارمیشن ٹیکنالوجی براڈبینڈ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
انوشہ رحمان نے کہا کہ حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے ہی سال تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کے لائسنس جاری کئے جس سے قومی خزانے میں ایک سو بیس ارب روپے آئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان2020ء تک فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرائے گا۔
چین ، جاپان، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت 23 ملکوں کے مندوبین کانفرنس میں شریک ہیں۔