مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر گستاخانہ عمل کے خلاف نعرے درج تھے ۔

پشاور:مسیحی برادری کا خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
18 جنوری 2015 (19:12)
0

مسیحی برادری نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اتوار کوپشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر گستاخانہ عمل کے خلاف نعرے درج تھے ۔
اُنہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور فرانسیسی جریدے کا یہ عمل ناقابل قبول ہے ۔
مظاہرین نے عالمی برادری پر ایسے خاکوں کی اشاعت روکنے پر زوردیا۔