کمپنی نے منصوبے کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کی بھی پیشکش کی ہے ۔

شارجہ کی کمپنی خیبرپختونخوا میں آئل ریفائنری قائم کریگی
18 جنوری 2015 (19:14)
0

شارجہ کی تیل اور گیس کی ایک کمپنی نے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں ایک آئل ریفائنری قائم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔
کمپنی نے منصوبے کیلئے پچیس کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کی بھی پیشکش کی ہے ۔
ابتدائی طور پر ریفائنری یومیہ بیس ہزار بیرل تیل صاف کرے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں اس کی استعداد کار چالیس ہزار بیرل یومیہ تک بڑھادی جائے گی ۔
کمپنی صوبے میں تھرمل بجلی گھر بھی قائم کرے گی ۔ یہ بجلی گھر اپنی تکمیل کے بعد پہلے سال کے دوران پچاس میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے ۔