وزیراعظم نے کہا کہ بحران کے حل اور عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔

پٹرول بحران: وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا
18 جنوری 2015 (18:47)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے پیٹرول کے بحران کے بارے میں ایک اہم اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کیاہے ۔
اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اور اس صورتحال کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بحران کے حل اور عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے پیٹرول کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو ختم کیاجائے گا۔