ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ سنجیدہ ماحول میں مذاکرات جاری ہیں اور دونوں فریق معاہدے پر پہنچنا چاہتے ہیں لیکن مسائل اور اختلافات موجود ہیں۔

امریکہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرے تو بات چیت کامیاب ہوسکتی ہے:عباس ارقچی
18 جنوری 2015 (14:47)
0

ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ خیر سگالی کا مظاہر ہ کرے تو اس کے ساتھ ایٹمی پروگرام کے بارے میں بات چیت کامیاب ہوسکتی ہے۔ یہ بات ایران کے نائب وزیرخارجہAbbas Araghchi نے جنیوا میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سنجیدہ ماحول میں مذاکرات جاری ہیں اور دونوں فریق معاہدے پر پہنچنا چاہتے ہیں لیکن مسائل اور اختلافات موجود ہیں۔