وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی، فوجی، مذہبی قیادت اور پوری قوم متحد ہے۔

ملکی ترقی کا ہدف امن کے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا:شہباز
18 جنوری 2015 (11:22)
0

مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے قومی اور صوبائی اسمبلییوں کے ارکان نے لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ان ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی، فوجی، مذہبی قیادت اور پوری قوم متحد ہے۔  شہباز شریف نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا ہدف امن کے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا۔