محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغرب سے ہوا کا ایک کم دبائو کل بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ یہ جمعہ تک ملک کے بالائی حصوں میں موجود رہے گا۔

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
18 جنوری 2015 (09:34)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغرب سے ہوا کا ایک کم دبائو کل بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ یہ جمعہ تک ملک کے بالائی حصوں میں موجود رہے گا۔
مری ، پارا چنار ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان ا ور کشمیر میں بدھ سے جمعہ کے درمیان برف باری کا بھی امکان ہے۔
اتوار کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور سات
کراچی گیارہ
کوئٹہ دو
گلگت منفی چار
مری ایک
پشاور اور مظفرآباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ