سعادت حسن منٹو نے 250 افسانے ، ایک ناول ریڈیوڈراموں کے پانچ ، مضامین کے تین اور ذاتی خاکوں کے دو مجموعے لکھے ۔

سعادت حسن منٹو کی60ویں برسی
18 جنوری 2015 (20:31)
0

اُردو کے افسانہ نگار ، فلموں کے کہانی نویس ، ریڈیو کے سکرپٹ رائٹر اور صحافی سعادت حسن منٹو کی اتوار کو ساٹھویں برسی منائی گئی ۔
سعادت حسن منٹو نے دو سو پچاس افسانے ، ایک ناول ریڈیوڈراموں کے پانچ ، مضامین کے تین اور ذاتی خاکوں کے دو مجموعے لکھے ۔
اُنہوں نے نہ صرف اُردو ادب کو وسعت دی بلکہ دوسرے ادیبوں کو بھی انسانی نفسیات سمجھنے کی ترغیب دی ۔ ان کے کچھ ادبی کام کا دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ کیاگیا۔ وہ انیس سو پچپن میں آج ہی کے دن لاہور میں انتقال کرگئے تھے ۔