خزانے کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے کہا کہ بحران کے حل کے لئے تیل کی خصوصی کھیپ کا انتظام کیا گیا ہے۔

پٹرول کی قلت کی ذمہ داری کے تعین کیلئے تحقیقات جاری
18 جنوری 2015 (14:15)
0

خزانے کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پنجاب میں پٹرول کی قلت کی ذمہ داری کے تعین کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق جلد منظر عام پر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صورتحال سے آگاہ ہے اور صارفین کی مشکلات کم کرنے کیلئے پنجاب بھر میں اگلے دو روز کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحران کے حل کے لئے تیل کی خصوصی کھیپ کا انتظام کیا گیا ہے۔