دفاعی تجزیہ نگار رانا اطہر جاوید نے کہا اگرچہ ملک کے تمام ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ملک کی اقتصادی ترقی کا امن وامان سے گہرا تعلق ہے:شیخ آفتاب احمد
18 جنوری 2015 (12:31)
0

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کا امن وامان سے گہرا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں امن وامان کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تمام حلقے متحد ہیں۔


دفاعی تجزیہ نگار رانا اطہر جاوید نے کہا اگرچہ ملک کے تمام ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشتگردوں کو تنہا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ رانا اطہر جاوید نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔