وزیراعظم نے کہا کہ بحران کے حل اور عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔

پٹرول بحران: وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا
18 جنوری 2015 (18:47)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے پیٹرول کے بحران کے بارے میں ایک اہم اجلاس آج  اسلام آباد میں طلب کیاہے ۔اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اور اس صورتحال کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بحران کے حل اور عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے پیٹرول کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو ختم کیاجائے گا۔