ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں پٹرول کی قلت پر کل صبح تک قابو پا لیا جائیگا جبکہ مکمل فراہمی کو ایک سے دو دن میں یقینی بنایا جائے گا۔

 پٹرول قلت پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں:مصدق ملک
18 جنوری 2015 (21:45)
0

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے پنجاب میں پٹرول کی قلت پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پٹرول کی قلت پر کل صبح تک قابو پا لیا جائے گا جبکہ پٹرول کی مکمل فراہمی کو ایک سے دو دن میں یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پٹرول قلت کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔