وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول کی قلت پر قابو پانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

ریلوے کے پاس14دن کیلئے تیل کا ذخیرہ موجودہ ہے:سعد رفیق
18 جنوری 2015 (18:50)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول کی قلت پر قابو پانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
اتوار کے روز لاہور میں ایک رابطہ سڑک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت معاملے کو پس پشت ڈالنے کے بجائے اس مسئلے کو مناسب انداز میں حل کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے پاس چودہ دن کیلئے تیل کا ذخیرہ موجود ہے اور آنے والے دنوں میں اس ذخیرے میں تیس دن تک کا اضافہ کیا جائے گا۔