دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کو کہا گیا ہے کہ وہ قانونی طریقہ اختیار کرے۔

پاکستان کا نئی دہلی میں پی آئی اے ملازمین کے ویزوں کی توسیع کا مطالبہ
18 جنوری 2015 (15:01)
0

پاکستان نے بھارت کے ساتھ نئی دہلی میں تعینات پی آئی اے کے ملازمین کے ویزوں کی توسیع کا معاملہ اٹھایا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارتی حکام کو نئی دہلی میں پی آئی اے کے آفس کو اپنی املاک سے متعلق ملنے والے نوٹس کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کو کہا گیا ہے کہ وہ قانونی طریقہ اختیار کرے۔