حکومت نے ملک میں منشیات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے جامع پالیسی مرتب کی ہے
18 جنوری 2015 (14:37)
0

حکومت نے ملک میں منشیات کی سمگلنگ پر قابو پانے اور اس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کی ہے۔

وزات داخلہ اور منشیات کنٹرول کے حکام نے اسلام آباد میں بتایا کہ تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں ' بندرگاہوں اور ڈرائی پورٹ پر انسداد منشیات فورس کے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ مسافروں اور سامان کے منشیات کی سمگلنگ کو روکا جاسکے۔


انہوں نے کہا کہ تربیت اور آلات کی فراہمی کے ذریعے انسداد منشیات فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ منشیات کے سمگلروں اور فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کیلئے بڑے شہروں میں انسداد منشیات فورس کے خفیہ نیٹ ورک کو مزید توسیع دی جائے گی۔