چیئرمین تحریک انصاف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ خیبرپختونخوا کی ترقی پر توجہ دیں گے۔

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے:عمران
18 جنوری 2015 (20:20)
0

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ ان کی جماعت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت کی حمایت جاری رکھے گی ۔
اُنہوں نے اتوار کو اسلام آباد میں کارکنوں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا ختم کردیاگیاہے اور اب وہ خیبرپختونخوا کی ترقی پر توجہ دیں گے۔
اُنہوں نے تجویز دی کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مذاکرات میں قبائلی علاقوں کے عوام کو شامل کیاجانا چاہیئے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ وہ 2013کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کرتے رہیں گے ۔