امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر ان عناصر کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے جو دہشتگرد حملوں کے منصوبہ ساز ہیں۔

امریکہ کا پاکستان،افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کرنے پر زور
18 جنوری 2015 (13:17)
0

امریکہ نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں۔

یہ بات واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے افغانستان میں پانچ افراد کی گرفتاری سے متعلق اطلاعات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی جو مبینہ طور پر گزشتہ ماہ آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشتگرد حملے میں ملوث ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر ان عناصر کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے جو دہشتگرد حملوں کے منصوبہ ساز ہیں۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے فضل اللہ کو عالمی دہشتگرد قرار دیا ہے اور وہ اسے اور دوسرے دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پاکستان سے تعاون کرے گا۔