دفعہ 144 کے تحت ضلع پشاور میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

پشاور:پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم جاری
18 جنوری 2015 (13:24)
0

پشاور میں آج (اتوار) پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ساڑھے سات لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
پولیو مہم کے لئے چار ہزار تین سو موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوگھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
پولیو ٹیموں کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ' دفعہ 144 کے تحت پشاور میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے جو شام پانچ بجے تک برقرار رہے گی۔