حکومت کاروباری سرگرمیوں کیلئے بہترین مواقع فراہم کررہی ہے:دستگیر
18 جنوری 2015 (12:53)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں ، صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے بہترین مواقع فراہم کررہی ہے۔
ڈسکہ انجینئرنگ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی ترقی کو ایک مربوط نظام کے تحت یقینی بنایا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے تاجروں ، برآمد کنندگان اور صنعت کاروں سے کہا کہ وہ نئی بین الاقوامی تجارت اور برآمدی منڈیوں تک رسائی کے ذریعے اپنی روایتی برآمدات کو غیر روایتی مصنوعات کی برآمدات کی جانب منتقل کریں۔