سینیٹروں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے بھی ملاقات کی ۔

امریکی سینیٹروں کے وفد کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان عبدالعزیز سے ملاقات
18 جنوری 2015 (19:33)
0

امریکی سینیٹروں کے ایک وفد نے جان مکین کی قیادت میں وسطی ایشیا کے اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور شام کے باغیوں کی تربیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل وفد نے مغرب کی حمایت یافتہ شام کے قومی اتحاد کے سربراہ احمد الجربہ اور سعودی عرب کے تربیتی اور سازوسامان پروگرام کے کمانڈر سے ملاقات کی ۔
امریکی سینیٹروں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے بھی ملاقات کی ۔
امریکہ نے ترکی ، سعودی عرب اور قطر میں ایک ہزار فوجی اور معاون عملہ بھیجنے کا اعلان کیاہے جہاں وہ منتخب شامی باغیوں کی تربیت میں مدد دیں گے ۔