بلوچستان حکومت کے نمائندے نے ہر قیمت پر صوبے سے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں:صوبائی حکومت
18 جنوری 2015 (19:26)
0

بلوچستان حکومت کے نمائندے نے ہر قیمت پر صوبے سے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔
اُنہوں نے ایک بیان میں کہا کہ قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔
صوبے میں مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے طریقے تجویز کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اشتعال انگیز پر وگراموں کی روک تھام کیلئے ٹی وی چینلوں کی نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔