پاکستان ریلوے کے پاس 14دن کیلئے تیل کا ذخیرہ موجود ہے:سعد رفیق
18 جنوری 2015 (14:25)
0

ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول کی قلت پر قابو پانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اتوار کے روز لاہور میں ایک رابطہ سڑک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت معاملے کو قالین کے نیچے دھکیلنے کی بجائے اس مسئلے کو باضابطہ طور پر حل کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے پاس چودہ دن کیلئے تیل کا ذخیرہ موجود ہے اور آنے والے دنوں میں اس ذخیرے میں تیس دن تک کا اضافہ کیا جائے گا۔