وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف کادہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد کاجائزہ
18 جنوری 2015 (14:09)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اتوار کے روز لاہور میں ایک اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اب تک کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی اقدامات پرتفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔


وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کی موثر نگرانی جاری رکھی جائے' انہوں نے تعلیمی اداروں کے لئے ایڈوانس آلارم سسٹم کی منظوری دی اور اسے تمام تعلیمی اداروں کیلئے لازمی قرار دیا ۔