ضلعی رابطہ افسر نے کہا کہ آج شام تک آئل ٹینکرز پہنچنے کے بعد شہر میں پٹرول کی دستیابی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

پٹرول کی فراہمی بہتر ہوناشروع ہوگئی
18 جنوری 2015 (12:59)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے پٹرول کی قلت کا سختی سے نوٹس لینے کے بعد پٹرول پمپوں پر پٹرول کی فراہمی بہتر ہوناشروع ہوگئی ہے۔
لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی رابطہ افسر ریٹائرڈ کیپٹن محمد عثمان یونس نے کہا کہ آج شام تک آئل ٹینکرز پہنچنے کے بعد شہر میں پٹرول کی دستیابی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چون سی این جی سٹیشن کھول دیئے گئے ہیں جبکہ باقی دو سو اکیس سٹیشن بھی آج دوپہر تک سی این جی کی فراہمی شروع کردیں گے۔