file photo

شہباز شریف سے چینی کمپنی کے چیئرمین کی ملاقات
18 فروری 2017 (20:57)
0

چین کی ایک کمپنی کے چئیرمین نے ہفتہ کے روز لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے 2400 میگاواٹ کے گیس سے چلنے والے بھکی اور BALLOKIبجلی گھروں پر کام کی پیش رفت پر بات چیت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھکی بجلی گھر منصوبے کی پہلی سنگل ٹربائن اگلے ماہ سے فعال کر دی جائے گی۔
چینی کمپنی کے چئیرمین نے ان بجلی گھرمنصوبوں پر کام کی رفتار اور اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔