file photo

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے:مریم
18 فروری 2017 (20:51)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں کہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے خوف اور دہشت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم قوم انہیں اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی ہیں اور آئندہ دنوں میں انسداد دہشتگردی کے آپریشن تیز کئے جائیں گے۔