file photo

پاکستان سپر لیگ:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ہرا دیا
18 فروری 2017 (20:36)
0

شارجہ میں آج رات پاکستان سپر لیگ کے گیارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کوپانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔  لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے ۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف 19 ویں اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کیون پیٹرسن کو ناقابل شکست 88 رن بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آج رات نو بجے ایک اور میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔