file photo

آج کا پاکستان 2013ء سے کہیں مختلف ہے:بلیغ
18 فروری 2017 (20:27)
0

تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے کہیں مختلف ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز ملتان میں ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ترقیاتی منصوبوں سے بے روزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی اور ملک میں انقلاب آئے گا۔