file photo

لاہور خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار کے دو بھائی گرفتار
18 فروری 2017 (19:18)
0

سیکورٹی اہلکاروں نے ہفتہ کے روز باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں حالیہ لاہور خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار انوارالحق کے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق مبینہ سہولت کار کے دونوں بھائی خلیل اللہ اور حمید اللہ کو تحصل ماموند کے علاقے بار کلاں سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔
کارروائی کے دوران کئی دیگر مشتبہ افراد بھی حراست میں لے لئے گئے۔