file photo

حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے:مقام
18 فروری 2017 (17:44)
0

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے سابق رہنما عظمت خان اور ان کے حامیوں نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔