file photo

برطانوی دارالعوام کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا مطالبہ کشمیری عوام کی سفارتی کامیابی ہے:مسعود
18 فروری 2017 (17:33)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ برطانوی دارالعوام کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کشمیری عوام کی سفارتی کامیابی ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں راجہ نجابت حسین کی قیادت میں حق خودارادیت تحریک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دارالعوام میں مسئلہ کشمیر پر بحث سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت اس اہم معاملے پر تیزی سے تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔
مسعود خان نے کہا کہ دارالعوام نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے ۔ مسعود خان نے کہا کہ عالمی برادری کو اس دیرینہ تنازعے کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔