مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں اہم عوامی مقامات اور مزاروں کی سیکورٹی بڑھانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔

وزیرا علیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
18 فروری 2017 (15:44)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سیہون شریف میں دہشت گردی کے حملے کے بعد سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے بھر میں اہم عوامی مقامات اور مزاروں کی سیکورٹی بڑھانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔انہوں نے مزاروں پر خواتین سیکورٹی اہلکار تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔