صدر مملکت نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کی سوچ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

پاکستان ترقی کے ایک دور میں داخل ہو گیا ہے:ممنون حسین
18 فروری 2017 (14:47)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کے ایک دور میں داخل ہو گیا ہے اور سندھ کو بھی ان ثمرات سے فائدہ ہو گا۔وہ سندھ کے گورنر محمد زبیر سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج سٹیٹ گیسٹ ہاوس کراچی میں ان سے ملاقات کی۔صدر نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کی سوچ کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔
انہوں نے سانحہ سیہون کے تناظر میں صوبے میں عوامی مقامات پر سیکورٹی بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔