چیف شماریات کمشنر آصف باجوہ نے کہاہے کہ چھ ماہ طویل اس عمل میں حصہ لینے والے عملے کو دولاکھ سے زائد فوجی اہلکار تحفظ فراہم کریں گے۔

نئی مردم شماری شروع کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل
18 فروری 2017 (14:44)
0

ملک بھر میں اگلے ماہ کی پندرہ تاریخ سے نئی مردم شماری شروع کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔یہ بات چیف شماریات کمشنر آصف باجوہ نے آج اسلام آباد میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ چھ ماہ طویل اس عمل میں حصہ لینے والے عملے کو دولاکھ سے زائد فوجی اہلکار تحفظ فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خانہ شماری اگلے ماہ کی پندرہ تاریخ سے جبکہ مردم شماری اٹھارہ تاریخ سے شروع ہو گی۔ مردم شماری کے عمل کے بعد نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔