بیت المال اور سماجی فلاح وبہبود کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہاہے کہ  حکومت ہسپتالوں میں زیر علاج ضرورت مند اور غریب مریضوں کو پچاس پچاس ہزار روپے فراہم کر رہی ہے۔

حکومت معاشرے کے نادار طبقوں کی فلاح وبہبود کیلئے مربوط اقدامات کررہی ہے:الیاس انصاری
18 فروری 2017 (14:39)
0

بیت المال اور سماجی فلاح وبہبود کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد الیاس انصاری نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے نادار طبقوں کی فلاح وبہبود کے لئے مربوط اقدامات کررہی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے لاہور کے نمائندے کو ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ حکومت ہسپتالوں میں زیر علاج ضرورت مند اور غریب مریضوں کو پچاس پچاس ہزار روپے فراہم کر رہی ہے۔
محمد الیاس نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو شادی کے لئے بیس بیس ہزار روپے امداد دی جا رہی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ بیت المال کم آمدنی والے خاندانوں کے باصلاحیت طلباء کو وظائف بھی فراہم کر رہا ہے۔