تمائولی پاس کے گورنر نے ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ وفاقی فورسز نے رینوسا میں امن اور قانون کی حکمرانی کی بحالی کیلئے کارروائیاں کی ہیں تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تفصیلات نہیں بتائی

میکسیکو: فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپیں،14 افراد ہلاک
18 فروری 2017 (14:02)
0

میکسیکو کے سرحدی شہررینوسا میں فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جو مبینہ طور پر گینگ کے ارکان تھے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ جھڑپیں Fuentes Seccion Lomes اور Villa Esmesalda میں ہوئیں۔
تمائولی پاس کے گورنر نے ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ وفاقی فورسز نے رینوسا میں امن اور قانون کی حکمرانی کی بحالی کیلئے کارروائیاں کی ہیں تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تفصیلات نہیں بتائی۔