پچاس میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہائیڈرو چین داؤد منصوبہ اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا۔

اقتصادی راہداری کے تحت ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 3 منصوبوں سے رواں سال پیداوار شروع ہو جائیگی
18 فروری 2017 (13:52)
0

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے تین منصوبوں سے اس سال پیداوار شروع ہو جائے گی۔ ان منصوبوں سے تین سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔سرکاری ذریعوں کے مطابق توقع ہے کہ ہوا سے پچاس میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہائیڈرو چین داؤد منصوبہ اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا جبکہ ننانوے میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا یو ای پی ونڈ پاور منصوبہ ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
اسی طرح ہوا سے سچل انرجی ڈویلپمنٹ منصوبہ جون تک مکمل ہو گا جس سے پچاس میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا تھری Gorges ونڈ فارم پاکستان منصوبہ بھی اگلے سال مکمل ہو گا جس میں ایک سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ہوا سے سو ، سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے تین منصوبے پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں جو بجلی پیدا کر رہے ہیں۔