چار اعشاریہ چھ ٹن وزنی مصنوعی سیارہ لانگ مارچ تھری بی راکٹ کے ذریعے مدار میں چھوڑا جائے گا جس کی پیغام رسانی کی صلاحیت بیس جی بی سے زائد ہے۔

چین کی اپنا پہلا جدید مواصلاتی مصنوعی سیارہ شجینا 13 اپریل میں خلاء میں بھیجنے کی منصوبہ بندی
18 فروری 2017 (13:41)
0

چین نے اپنا پہلا جدید مواصلاتی مصنوعی سیارہ شجینا 13 رواں سال اپریل میں خلاء میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ چین کے خلائی ٹیکنالوجی کے ادارے کے مطابق چار اعشاریہ چھ ٹن وزنی مصنوعی سیارہ لانگ مارچ تھری بی راکٹ کے ذریعے مدار میں چھوڑا جائے گا جس کی پیغام رسانی کی صلاحیت بیس جی بی سے زائد ہے۔

چین کے خلائی ٹیکنالوجی کے ادارے کے نائب سربراہ وانگ من نے کہا کہ اس مصنوعی سیارے کی مدد سے طیاروں اور برق رفتار ریل گاڑیوں میں انٹرنیٹ کی بہتر رسائی فراہم کی جا سکے گی۔