کل جماعتی حریت کانفرنس کی سید علی گیلانی کی مسلسل نظربندی پر کڑی تنقید
18 فروری 2017 (13:34)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی کی مسلسل نظربندی پر کڑی تنقید کی ہے آج سرینگر میں ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کٹھ پتلی انتظامیہ کے جابرانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی رویے کو قابل مذمت قرار دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے سید علی گیلانی کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے اور چھ سو سے زائد حریت رہنماء اور کارکن مختلف جیلوں میں قید ہیں۔