چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ عالمی استحکام اور خوشحالی بڑھانے کی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔

چین ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے:وانگ ای
18 فروری 2017 (13:11)
0

چین ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے ۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے ۔ وانگ ژی اور ٹلرسن نے کل بون میں گروپ بیس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

وانگ ای نے کہا کہ چین اور امریکہ عالمی استحکام اور خوشحالی بڑھانے کی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین صدر شی اور صدر ٹرمپ کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے تیار ہے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانا ہے ۔