وزیراعلیٰ پنجاب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز اورپولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہا۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اسکے منطقی انجام تک پہنچائینگے :شہباز شریف
18 فروری 2017 (12:29)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اگلی نسل کو ایک محفوظ ، پرامن اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اسکے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز اورپولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہا۔