file photo

بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا:چین
18 فروری 2017 (10:15)
0

چین نے کہا ہے کہ نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شامل ہونے کی بھارتی کوشش کا فیصلہ میرٹ اورکثیرملکی تفصیلی بحث کے بعد کیا جائے گا۔چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان Geng Shuang نے بیجنگ میںایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین متعلقہ مباحثوں میں معروضیت غیر جانبداری اورپیشہ وارانہ اصولوں کے تحت شرکت کرتا ہے۔
انہوںنے کہا کہ چین ایسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت نیو کلیئر سپلائرز گروپ کے رکن ملکوں کو تمام غیر رکن ممالک کیلئے قابل قبول حل تلاش کرنے کیلئے کام کرنا چاہیے۔